سابق امریکی ریسلر مائیکل جونز چل بسے

Former American wrestler Michael Jones has passed away
 سابق امریکی ریسلر مائیکل جونز 61 سال کی عمر میں چل بسے۔ ریسلنگ کی دنیا میں مائیکل جونز ’ورجل‘ کے نام سے مشہور تھے۔ رپورٹس کے مطابق سابق ریسلر کی موت ہسپتال میں ہوئی تاہم ان کی بیماری کی تفصیلات کو اب تک سامنے نہیں لایا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق ریسلر نے 2022ء میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں ڈیمینشیا اور بڑی آنت کا کینسر ہے۔
رپورٹس کے مطابق اُنہیں کئی مرتبہ فالج کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔ دیگر ریسلرز کی جانب سے مائیکل جونز کی موت پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔




اشتہار


اشتہار