رمضان المبارک،پی آئی اے کا فلائٹ سٹاف کیلئے ہدایت نامہ جاری

Ramadan Mubarak, PIA issued guidelines for flight staff
رمضان المبارک میں پی آئی اے نے فلائٹ سٹاف کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا۔پی آئی اے نے اپنے فلائٹ سٹاف کو روزہ کے دوران فلائٹ اڑانے سے منع کردیا، پائلٹس اور کریو ممبران ڈیوٹی کے دوران روزہ نہ رکھیں، پی آئی اے پائلٹس اور کریو ممبران کو ہدایات نامہ جاری کردیا گیا۔
پی آئی اےحکام کےمطابق ہدایت نامہ کارپوریٹ سیفٹی مینجمنٹ اور ائیرکرئیو میڈیکل سینٹر کی جانب سے جاری کیا گیا ،یہ ہدایت نامہ ہرسال جاری کیا جاتا ہے،22مئی 2020 کو کراچی حادثہ کے بعد سےیہ ایس او پی بنائے گئے تھے۔پی آئی اےحکام کےمطابق ان ایس او پیز کامقصد مسافروں اور عملہ کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے۔




اشتہار


اشتہار