بھارتی خاتون نے سپائیڈر مین بریانی بنا کر سب کو حیران کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی ریاست ممبئی سے تعلق رکھنے والی خاتون حنا کوثر بیکنگ کورس کرواتی ہیں، انہوں نے باربی بریانی کے بعد اسپائیڈر مین بریانی بنائی ہے جس کی ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ خاتون نے بریانی کے چاولوں اور اس کے مصالحوں کو نیلا رنگ دیا اور جالے بھی بنائیں۔
ویڈیو میں خاتون کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ جالے والی بریانی یعنی کہ سپائیڈر مین بریانی ہے، کیا آپ دیکھ سکتے ہیں یہ سارے جالے ہیں اور یہ ہماری بریانی میں آگئے ہیں۔
خاتون کہتی ہیں کہ یہ ہمارا سپائیڈر مین بریانی کھائے گا اور ہم جالے کھائیں گے,وہ کہتی ہیں کہ آج ہمارا فنالے ہیں اور یہ سارے طالب علم سپائیڈر مین بریانی کھانے کے لیے پرجوش ہیں۔
اس ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس پر تنقید بھی کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ خاتون نے اس سے قبل باربی بریانی بنائی تھی جس پر بھی صارفین کی جانب سے تنقید کی گئی تھی۔