چین کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے پاکستان کوہنگامی امداد

China provides emergency aid to Pakistan for rain-affected people in Baluchistan and Khyber Pakhtunkhwa
چین نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے عوام کے لئے حکومت پاکستان کوہنگامی امداد فراہم کی ہے۔چینی حکومت کی جانب سے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی امداد فراہم کرنے کی تقریب  وزارت خارجہ میں منعقد ہوئی۔چینی حکومت کی جانب سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے سیکریٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی کو ایک لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد پیش کی۔

چین نے امید ظاہر کی اس امداد سے ضرورت مند لوگوں کو بروقت اور ضروری مدد فراہم ہو سکےگی ۔پاکستان میں چینی سفارت خانے، قونصل خانوں اور چینی کاروباری اداروں نے بھی گوادر میں لوگوں کومنرل واٹر کی 30 ہزار بوتلیں ، خوراک اور دیگر سامان کے 3 ہزار کین تقسیم کیے۔
لوگوں کو چین کی مدد سے بنائے گئے گوادر فقیر اسکول میں پناہ بھی فراہم کی گئی ۔مستقبل قریب میں کراچی میں قونصلیٹ جنرل کے ذریعے اضافی5لاکھ چینی آر ایم بی ( یوآن) کی امداد فراہم کی جائے گی۔



اشتہار


اشتہار