تھائی لینڈ کی حکومت کی جانب سے انجینئرنگ، ٹیکنالوجی اور مینجمنٹ سائنسز کے پاکستانی طلباء کیلئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔ حال ہی میں تھائی لینڈ نے گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ سکالرشپس میں 25، 50 اور 100 فیصد تک مفت تعلیم کیا ہے۔ یہ سکالرشپس کیمیکل، سول، الیکٹریکل انجینئرنگ، انڈسٹریل، مکینیکل، کمپیوٹر انجینئرنگ، بزنس اینڈ سپلائی چین اینالیٹکس میں فراہم کی جائیں گی۔
تھائی لینڈ سے ملنے والی یہ سکالر شپس ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے فراہم کی جائیں گی اور یہ سکالر شپس لینے والے طلباء سرینڈر ہورن انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور تھماسات یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرسکیں گے۔ ان پروگرامز کا نصاب بھی اعزازی اسکالرز اور ماہرین کی نگرانی میں عالمی رجحانات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا، خواہشمند طلباء 31 مارچ تک سکالرشپس کیلئے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔