لکی مروت ، زائرین سے بھری ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی ، 4 افراد جاں بحق ، 33 زخمی

Lucky Marwat, tractor trolley full of pilgrims overturned, 4 dead, 33 injured
لکی مروت میں زائرین سے بھری ٹریکٹر ٹرالی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہو گئےریسکیو حکام کے مطابق کمر مشانی سے زائرین عرس میں شرکت کیلئے بلوٹ شریف ڈیرہ اسماعیل خان جا رہے تھے کہ میر عالم کے پہاڑوں میں بریک فیل ہونے کے باعث ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔



اشتہار


اشتہار