نوشہرہ رشکئی انٹرچینج کے قریب لاہور سے پشاور جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 32 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔لاہور سے پشاور جانے والی مسافر بس حادثے میں 14 خواتین سمیت 32 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق مسافر بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے درمیان لڑائی کے دوران تیز رفتار بس بے قابو ہو کر موٹر وے پر الٹ گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی نوشہرہ، مردان اور صوابی سے ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں۔
زخمیوں کو قاضی میڈیکل ہسپتال نوشہرہ اور مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔جبکہ زخمیوں میں 10 بچے بھی شامل ہیں، لاہور سے پشاور جارہی تھی۔