23 مارچ پریڈ ؛راولپنڈی میں جمعرات اور جمعہ کو تعطیل کا اعلان

23rd March Parade; Declaration of holiday on Thursday and Friday in Rawalpindi
پاکستان ڈے پریڈ کی تیاریوں کے حوالے سے راولپنڈی میں جمعرات اور جمعہ کو تعطیل  ہو گی ۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ  23 مارچ پریڈ  کے حوالے سے راولپنڈی میں 21 مارچ بروز جمعرات ، 22 مارچ بروز جمعہ مقامی سطح پر تعطیل ہو گی ۔
 ساتھ ہی نوٹیفکیشن میں کہا گیا  ہے کہ مقامی چھٹی کا اطلاق راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر انتظام جاری امتحانات پر نہیں ہو گا۔  خیال رہے کہ وفاق کے زیر انتظام چلنے والے اداروں میں ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوتی ہے  اس طرح راولپنڈی میں  جمعرات ، جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہو گی۔



اشتہار


اشتہار