دستک ایپ، پولیس ویری فکیشن اور ڈرائیونگ لائسنس بھی گھر کی دہلیز پر ملے گا

Dastak app, police verification and driving license will also be available at the doorstep
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ”دستک“ پروگرام کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ضلعی اور انتظامی محکموں کو جلد از جلد دستک سروسز مہیا کے لئے اقدامات کا حکم دیا۔اس ایپ سروسز کے ذریعے ابتدائی طور پر لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کی دس سروسز میسر ہوں گی، عوام بتدریج سرکاری محکموں کی 100 سے زائد سروسز آن لائن یا کال کرکے حاصل کرسکیں گے۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں لاہور کے عوام کو ان کی دہلیز پر 10 سروسز دی جا رہی ہیں۔

 اگلے فیز میں پولیس ویری فکیشن اور ڈرائیونگ لائسنس بھی گھر کی دہلیز پر ملے گی۔ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، ایف آئی آر کی کاپی،کرایہ دار کی رجسٹریشن بھی گھر کی دہلیز پر ملے گی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ مخصوص رائیڈر سرکاری محکموں کی سروس شہری کی گھر پر مہیا کرے گا۔پنجاب کے شہری پیدائشی و ڈیتھ سرٹیفکیٹ، شادی و طلاق سرٹیفکیٹ، ڈومیسائل، ای سٹیمپ، وہیکل رجسٹریشن و ٹرانسفر، ٹوکن ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس سروسز اپنے گھر کی دہلیز پر حاصل کر سکیں گے۔
50ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہوں گی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہری 1202 پر کال کرکے یا دستک ا یپ کے ذریعے مطلوبہ سروس لے سکے گا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رائیڈرز کی فوری رجسٹریشن اور ٹریننگ شروع کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی سہولت اور گڈ گورننس ہر حال میں یقینی بنائے گی۔



اشتہار


اشتہار