ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بھارتی کھلاڑیوں کو چاروں شانے چت کر دیا۔ تفصیلا ت کے مطابق نیپال میں ہونے والی ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی سکیپرز کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔
انڈر 10 اور انڈر13 کیٹیگری کے مقابلوں پاکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کی ،انڈر 10 میں کراچی کی ماروہ کامران نے بائونس ہوپ میں سپیڈ ایونٹ میں گولڈ میڈلز حاصل کیا،انڈر 13 میں کراچی کے محمد حسین نے اسپیڈ ایونٹ میں گولڈ میڈلز حاصل کیا۔
ایونٹ میں بھارت نے دوسری اور نیپال نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،پاکستان نے ایونٹ کے پہلے روز دو گولڈ اور چار سلور میڈلز جیت لئے ،محمد حسین اور ماورہ کامران نے انڈیورنس ایونٹ میں سلور میڈلز بھی جیتے ، سیدہ وریشہ نے انڈر 13 فری سٹائل سپیڈ اور اینڈ یورینس ایونٹ میں سلور میڈل حاصل کئے۔