سینیگال: صدر میکی سال نے صدارتی انتخاب ملتوی کر دئیے

Senegal: el presidente Mackay Sall pospone las elecciones presidenciales

 سینیگال کے صدر میکی سال نے 25 فروری کو ہونے والے صدارتی انتخابات کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔ ہفتے کے روز قوم سے خطاب کے دوران صدر میکی سال نے اعلان کیا کہ اُنہوں نے امیدواروں کی فہرست پر تنازعہ کا حوالہ دیتے ہوئے متعلقہ انتخابی قانون کو منسوخ کر دیے ہیں۔ 

 میکی سال کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے نومبر 2023 کے اقدام کو ختم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کیے جس میں انتخابات کی اصل تاریخ طے کی گئی تھی۔اُنہوں نے نئی تاریخ بتائے بغیر کہا کہ میں ایک پرامن اور مفاہمت والے سینیگال میں آزاد، شفاف،جامع انتخابات اور حالات کو یکجا کرنے کے لیے ایک کھلا قومی مکالمہ شروع کروں گا۔

 یاد رہے کہ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ ماہ آئینی کونسل نے اپوزیشن کے کچھ سرکردہ ارکان کو امیدواروں کی فہرست سے خارج کر دیا تھا۔












اشتہار


اشتہار