یو اے ای گولڈن ویزا متحدہ عرب امارات میں طویل مدتی رہائش کا ایک غیرمعمولی موقع ہے، خاص طور پر ان لوگوں کیلیے جو ملازمت نہیں رکھتے ہیں۔ چاہے آپ سرمایہ کار، کاروباری، سائنسدان یا طالب علم ہوں، یہ پروگرام متحدہ عرب امارات میں خوشحال مستقبل کے لیے نئی راہیں کھولتا ہے۔
جامع اہلیت کے معیار اور وسیع فوائد کے ساتھ، گولڈن ویزا ایک بہترین آپشن ہے۔ یہاں آپ یہ جان سکتے ہیں کہ مخصوص زمروں، فوائد اور درخواست کی باریکیوں کا احاطہ کرتے ہوئے روایتی ملازمت کے بغیر یہ "پروقار ویزا" کیسے حاصل کیا جائے۔
اس پروگرام میں 5 اہم زمرے شامل ہیں۔
جائیداد کے خریدار
2 ملین درہم یا اس سے زیادہ مالیت کی جائیداد میں سرمایہ کاری کرنے والے اس ویزا کے اہل ہیں، لیکن واضح رہے کہ دبئی نے حال ہی میں AED 1 ملین ڈاؤن ادائیگی کی شرط کو ختم کر دیا ہے۔آپ آف پلان پراپرٹیز بھی خرید سکتے ہیں جو ابھی زیر تعمیر ہیں اور قسطوں میں ادائیگی کر سکتے ہیں۔
کیش ڈپازٹ
زیادہ متمول افراد 2 سال کے لیے مقامی بینک میں 2 ملین درہم جمع کر کے اہل ہو سکتے ہیں۔
کاروباری افراد
وہ افراد جو UAE SME کیٹیگری میں کسی اسٹارٹ اپ کے مالک یا شراکت دار ہیں، جو کم از کم AED 1 ملین کی سالانہ آمدنی پیدا کرتے ہیں، یا اس سے پہلے کم از کم AED 7 ملین میں کوئی پروجیکٹ فروخت کر چکے ہیں۔
سائنسدان اور محققین
انجینئرنگ، ٹیکنالوجی، لائف سائنسز اور نیچرل سائنسز جیسے شعبوں میں شاندار کامیابیوں کے حامل امیدوار جو اعلیٰ یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی یا ماسٹر ڈگری رکھتے ہیں۔
بہترین طلباء
UAE کے ثانوی اسکولوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء، UAE کی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل یا تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر دنیا بھر کی 100 اعلیٰ یونیورسٹیوں کے اعلیٰ کارکردگی کے حامل طلباء مستفید ہو سکتے ہیں۔
درخواست کیسے دی جائے
ملازمت کے بغیر ہی متحدہ عرب امارت کا گولڈن ویزا کے لئے درخواست دینے کے خواہشمند وں کو ان کے زمروں میں کسی ایک کے تحت اپنی اہلیت کا تعین کرنا ہوگا۔ ضروری دستاویزات بشومل مالی ریکارڈ ، جائیداد کی دستاویزات، تعلیمی سرٹیفیکیٹ اور پیشہ ورانہ کامیابیوں کے ثبوت کے ساتھ اپنی درخوات متحدہ عرب امارات کے سرکاری ویزا پوریل یا مجاز پینلز کے ذریعے جمع کروائیں۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا 10 سالہ رہائشی پروگرام ہے جو 2019 میں اپنے آغاز کے بعد سے گیم چینجر ثابت ہوا ہے،10 باصلاحیت افراد اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا تھا ۔
اور اس پروگرام کے تحت صرف 2023 کی پہلی ششماہی میں اجراء میں 52 فیصد کا قابل ذکر اضافہ دیکھا گیا ۔ نومبر2022 تک دبئی میں ڈیرح لاکھ سے زائد گولڈب ویزے دیے جا چکے ہیں جو اس کی بڑھتی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔