یونیفارم والوں کا علاج، قانون نہیں کریگا تو عوام نے ہی کرنا ہے، فردوس عاشق اعوان

If the law does not treat those in uniform, then the people have to do it, Firdous Ashiq Awan

استحکام پاکستانی پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سے ہم جاننا چاہتے ہیں کہ وردی میں ملبوس افراد کیوں ٹھپے پر ٹھپے لگا رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق  فردوس عاشق اعوان  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  الیکشن کمیشن کے پاس بندہ بلانے یا کھٹکھٹانے پر آتے ہیں۔

میں بلاوے پر الیکشن کمیشن آئی ہوں،نوٹس پر آئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ہمیں بھی سننا ہے اور جاننا ہے کہ وردی میں ملبوس افراد کیوں ٹھپے پر ٹھپے لگا رہے تھے۔

  پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  پولیس اہلکار  قانون کا تحفظ کرنے کے بجائے کیوں کسی جماعت کے سہولت کار بنے ہوئے تھے،غیر قانونی کام کرنے والے یونیفارم والوں کا علاج کس نے کرنا ہے، قانون نہیں کریگا تو عوام نے ہی کرنا ہے۔











اشتہار


اشتہار