فردوس عاشق اعوان نے پولیس والے کو تھپڑ دے مارا۔ pic.twitter.com/lqSsJ6nCPw
— Rubab Hayat (@shuglisam) February 9, 2024
درج ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکار این اے 70 سیالکوٹ کے پولنگ اسٹیشن گورمنٹ ہائی اسکول گنہ کلاں میں ڈیوٹی پر معمور تھا، فردوس عاشق اعوان نے بدتمیزی کی اور تھپڑ مارا۔ استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کی پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
پولیس کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روزسیالکوٹ میں پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا تھا، پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان کے خلاف پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا مقدمہ اے ایس آئی امجد کی مدعیت میں سیالکوٹ کے تھانا صدر میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکار این اے 70 سیالکوٹ میں گورنمنٹ ہائی اسکول گنہ کلاں میں الیکشن ڈیوٹی پر تھا، فردوس عاشق اعوان نے بدتمیزی کی اور اہلکار کو تھپڑ بھی مارے۔