بھارت:بھوجپوری گلوکار، اداکارہ ٹریفک حادثے میں ہلاک

India: Bhojpuri singer, actress died in a traffic accident
 بھوجپوری ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ آنچل تیواری اور گلوکار چھوٹو پانڈے ایک خوفناک روڈ حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار کے کیمور ضلع کے جی ٹی روڈ پر دیوکالی گاؤں کے قریب اتوار کی شام کو پیش آنے والے ایک خوفناک روڈ حادثے میں 9 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے متاثرین میں بھوجپوری ستارے بھی شامل تھے۔ 
پولیس کے مطابق یہ حادثہ ٹرک، وین اور موٹر سائیکل کے آپس میں ٹکراؤ کے سبب پیش آیا۔

خوفناک روڈ حادثے کے متاثرین میں بھوجپوری انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی قابل ذکر شخصیات بھوجپوری گلوکار چھوٹو پانڈے، بھوجپوری اداکارہ آنچل تیواری اور سمرن شریواستو بھی شامل تھیں۔ 

دوسری جانب ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس (ٹوئٹر) کے ذریعے اس افسوسناک واقعے پر اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا کہنا ہے کہ کیمور ضلع میں پیش آنے والے المناک سڑک حادثے نے مجھے بہت دکھ  پہنچایا ہے۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار