’’سر نہ جھکاؤ ورنہ تاج گر جائے گا‘‘، ثانیہ مرزا

"Don't bow your head or the crown will fall", Sania Mirza

بھارت کی سابقہ ٹینس پلیئر اور پاکستانی کرکڑ شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کا معنی خیز  پیغام سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ثانیہ مرزا آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں، وہ گاہے بگاہے اپنی نت نئی تصویروں کے ساتھ معنی خیز مختصر پیغامات شیئر کرتی نظر آرہی ہیں۔ 

 فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے اپنی 4 خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے معنی خیز پیغام جاری کیا۔ اپنی نئی پوسٹ کے کیپشن میں اُن کا لکھنا تھا کہ سر مت جھکاؤ شہزادی، ورنہ تمہارے سر کا تاج گر جائے گا۔

’’سر نہ جھکاؤ ورنہ تاج گر جائے گا‘‘، ثانیہ مرزا


 ثانیہ مرزا اپنی ان نئی تصویروں میں خوش اور پراعتماد دکھائی دے رہی ہیں۔ صرف یہی نہیں اسی کے ساتھ ثانیہ مرزا کی انسٹاگرام اسٹوری بھی قابل توجہ تھی۔ انسٹاگرام اسٹوری میں ثانیہ مرزا کا مبہم انداز میں کہنا تھا کہ انسان زندگی میں بعض اوقات ان راہوں سے گزرتا ہے۔جس کے بارے میں دوسرے لوگ ذرہ بھر بھی  علم نہیں رکھتے، ایسی چیزوں سے گزرتے ہیں جو آپ کو اندر سے ہلا کر رکھ دیتی ہیں، توڑ دیتی ہیں، پھر تعمیر کرتی ہیں اور سکھاتی ہیں کہ اتنا مضبوط کیسے بنیں جتنا کبھی سوچا بھی نہیں ہوتا۔

’’سر نہ جھکاؤ ورنہ تاج گر جائے گا‘‘، ثانیہ مرزا

اُنہوں نے مزید کہا کہ ،ان حالات میں آپ اپنے آپ کو وہی برقرار رکھیں جو دراصل آپ ہیں، اگر کوئی آپ کو جانچے اور مداخلت کرے تو آپ یاد رکھیں کہ آپ کن چیزوں سے گزرے ہیں، لہذا مسکرائیں اور چلتے رہیں۔ جب آپ طوفانوں سے گزر کر خود پر بہت کچھ ثابت کر چکے ہیں۔ 

 

 

 تو دوسرے پر ثابت کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ نے خود کو جس طرح سنبھال رکھا ہوتا ہے وہ دوسروں نے نہیں دیکھا ہوتا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اُنہوں نے اپنے بیٹے اور بھانجی کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی اور بچوں کو اپنی ’لائف لائن‘ قرار دیا تھا۔




حوالہ 



اشتہار


اشتہار