قومی اسمبلی اجلاس :اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

National Assembly session: Section 144 enforced in Islamabad
قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ۔وفاقی پولیس کے مطابق ہائی سیکیورٹی زون میں سیکیورٹی مزید الرٹ کردی گئی، صرف دعوت نامہ رکھنے والوں کو ہی پارلیمنٹ ہاؤس آنے کی اجازت ہے۔پولیس کے مطابق ریڈ زون سمیت شہر میں کسی بھی قسم کے احتجاج کی اجازت نہیں۔
یاد رہے کہ نومنتخب سولہویں قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں نومنتخب ممبران اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔ اجلاس میں 336 کے ایوان میں سے 310ارکان کی حلف برداری کا امکان ہے ۔





اشتہار


اشتہار