سکولوں میں موبائل کے استعمال پر پابندی عائد

Banning the use of mobile phones in schools
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے سکولوں میں موبائل کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے سکولوں میں موبائل کے استعمال پر پابندی عائد کرنے سے متعلق ڈائیرکٹر ایجوکیشن کو مراسلہ بھیج دیا، مراسلے میں سکولوں کے سربراہان کو سکولوں میں موبائل کے استعمال پر پابندی لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سکولوں میں موبائل کے استعمال پر پابندی عائد
مراسلے میں کہاگیاہے کہ اسکول کے اوقات میں موبائل کا استعمال طلباءکی پڑھائی پر منفی اثر مرتب کرتا ہے، کلاس روم میں موبائل کے استعمال پر پابندی لگائی جائے، مراسلہ میں ادارے کے سربراہان کو تمام عملے سے صبح موبائل وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 
مراسلہ میں مزید کہاگیا کہ ایمرجنسی کی صورت میں عملہ پی ٹی سی ایل لینڈلائین یا سکول ہیڈ سیل سے رابطہ کریں، عملہ صرف فارغ وقت میں اپنے موبائل کا استعمال کر سکتا ہے۔ خیال رہے کہ مراسلے میں تصاویر یا ویڈیو بنانے کے لیے ادارے کے سربراہان سے اجازت لینا لازمی قراردیاگیاہے۔

سکولوں میں موبائل کے استعمال پر پابندی عائد





اشتہار


اشتہار