بادل برسیں گے یا سورج قہر ڈھائے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

Will the clouds rain or will the sun be angry? Meteorological department said
 شہر لاہور اور کراچی میں گرمی کی لہر بدستور برقرار ہے جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر میں سورج کی تیز کرنوں نے درجہ حرارت بڑھا دیا، موجودہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ  ریکارڈ، زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے،شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ 

ماہرین کا کہناہے کہ  آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکا ن نہیں ہے جبکہ عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور پہلے نمبر پر آ گیا۔ ائیر کوالیٹی انڈیکس کے مطابق  شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 225ریکارڈ کیا گیا،فیز 8ڈی ایچ اے 222،یو ایس قونصلیٹ میں شرح 254ریکارڈ،سید مراتب علی روڈ میں فضائی آلودگی کی شرح 176ریکارڈ   کیاگیا۔کراچی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق ،شہر قائد میں گرمی کی لہر بدستور برقرار, مطلع صاف،سورج کے وار جاری ہیں،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 25.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے، شہر  میں شمال مشرق سمت سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ 
ائیرکولیٹی انڈکس کے مطابق  شہر کا فضائی معیار بہتر ہے،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 19 نمبر پر آگیا،پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 80 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی جارہی ہے۔




اشتہار


اشتہار