افغانستان میں بھارت کا مسافر طیارہ پہاڑوں پر گر کر تباہ

An Indian passenger plane crashed in the mountains in Afghanistan

افغانستان میں مسافر طیارہ پہاڑوں پر گر کر تباہ ہو گیا،جبکہ  مسافروں کی تعداد اور حادثے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبے بدخشاں کے ضلع زیبک میں بھارت کا مسافر طیارہ پہاڑوں پر گر کر تباہ ہو گیا تاہم بھارتی وزارت سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ افغانستان میں گر کر تباہ ہونے والا طیارہ بھارتی نہیں تھا۔ 

افغان پولیس کے مطابق مسافر طیارہ کل رات ریڈار سے غائب ہوا تھا، طیارہ بدخشاں کے شمال مشرقی حصے میں گر کر تباہ ہوا,چارٹرڈ طیارہ بھارت سے ماسکو کے راستے ازبکستان جا رہا تھا۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کیلئے ایک ٹیم علاقے میں بھیج دی گئی ہے۔

افغان میڈیا کا بتانا ہے کہ طیارے کی قسم، مسافروں کی تعداد اور حادثے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی ہے۔ افغان صوبے بدخشاں کے محکمہ اطلاعات کے سربراہ ذبیح اللہ امیری نے بھی بھارتی طیارے کے گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مقام ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

 مقامی لوگوں نے طیارہ گرنے کی اطلاع اتوار کی صبح دی تھی، ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں جو ابھی تک جائے حادثہ تک نہیں پہنچی ہیں۔دوسری جانب روسی ایوی ایشن حکام کا بتانا ہے کہ روسی رجسٹرڈ طیارہ ہفتے کی شام کو افغانستان میں ریڈار سے غائب ہوا۔

 فرانسیسی ساختہ ڈیسالٹ فالکن 10 جیٹ طیارے میں 6 افراد سوار تھے۔ روسی ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ایک چارٹرڈ فلائٹ تھی، طیارہ بھارت سے ازبکستان کے راستے ماسکو جا رہا تھا، افغانستان اور تاجکستان کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔













اشتہار


اشتہار