نیوزی لینڈ کے کرکٹر ہمیش ردرفورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے اوپنر بیٹر اور ریجن کرکٹ میں اوٹاگو کی نمائندگی کرنے والے ہمیش ردر فورڈ نے تمام طرز کی کرکٹ کو خیر آباد کہنے کا اعلان کردیا ہے اور وہ اپنے پروفیشنل کیرئیر کا آخری میچ ناردرن ڈسٹرکٹس کے خلاف سپر سمیش میں کھیلیں گے۔
یاد رہے کہ ہمیش ردرفورڈ نے 2008 میں اپنے کرکٹ کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے اب تک فرسٹ کلاس کرکٹ اور انٹرنیشنل فارمیٹس میں 16 ہزار 468 رنز بنا رکھے ہیں۔
Otago Volt Hamish Rutherford has announced he will be retiring from all formats of cricket at the Volts last Super Smash match against the Northern Brave on Tuesday.
— Otago Cricket (@OtagoCricket) January 18, 2024
Congratulations on an amazing career Ruds.
⚡ 562 pic.twitter.com/2WISfD4ieD
ردرفورڈ نے اپنے 130 فرسٹ کلاس گیمز میں 16 ٹیسٹ کھیلے اور 2013 میں انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو پر 171 رنز کی یادگار اننگ بھی کھیلی تھی۔ اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے لئے کھیلنا ہمیشہ سے ایک خواب تھا اور اوٹاگو کی نمائندگی کرنا بھی ایک اعزاز کی بات ہے ، مجھے موقع فراہم کرنے پر میں اپنے کوچز اور حمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔