پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی، پرتپاک استقبال

First flight of Pakistani Hajj pilgrims arrives in Medina, receives warm welcome
مدینہ منورہ، پاکستان سے عازمینِ حج کی پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی، جس میں 155 عازمین شامل تھے۔ ان کا پرتپاک اور باوقار استقبال کیا گیا، جہاں سعودی اور پاکستانی حج حکام نے انہیں خوش آمدید کہا۔

LOADING...

ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر مدینہ زاہد سہیل، کوآرڈینیٹر مدینہ کاشف حسین اورڈائریکٹرمکہ عارف اسلم راؤ نے عازمین کا استقبال کیا اور پھول نچھاور کرتے ہوئے تحائف پیش کیے۔استقبالیہ تقریب کے دوران سعودی ثقافتی خوش آمدیدی نغموں اور دف کی تھاپ نے روحانی ماحول کو مزید یادگار بنا دیا۔ عازمین کو مدینہ پہنچتے ہی مرکزیہ کے علاقے میں معیاری رہائش فراہم کی گئی جبکہ ان کی آرام دہ رہائش اور سہولتوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی، پرتپاک استقبال

پاکستانی عازمینِ حج کی پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی، پرتپاک استقبال

انتظامیہ کے مطابق عازمین کو نسک کارڈز بھی جاری کیے گئے ہیں تاکہ عبادات اور نقل و حرکت میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔ مہمان نوازی کے تحت انہیں کھجور، مشروبات اور معیاری ناشتہ پیش کیا گیا۔حکام نے بتایا کہ آئندہ آنے والی تمام پروازوں کے لیے بھی اسی معیار کے مربوط انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام شعبہ جات کے درمیان قریبی رابطہ برقرار رکھا جا رہا ہے تاکہ ہر عازمِ حج کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ عازمین نےانتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے مقدس سفر کا خوشگوار آغاز قرار دیا
 




حوالہ

اشتہار


اشتہار