پاک نیوزی لیند تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستانی بلے باز اعظم خان کی انٹری پر ریسلر ’بگ شو‘ کا گانا بجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس پر صارفین میں دلچسپ مباحثے کا آغاز ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 5 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا تیسرا میچ آ ج نیوزی لینڈ کے شہر ڈنیڈن میں کھیلا گیا ، میچ میں دلچسپ واقعات رونما ہوئے ان میں سے ایک پاکستانی بلے باز اعظم خان کی انٹری تھی۔
جس پر سٹیڈیم انتظامیہ کی جانب سے ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر بگ شو کا گانا بجایا گیا ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ، اس ویڈیو پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں ۔
Pathetic from the hosts to play The Big Show's entrance music when Azam Khan came out to bat. @TheRealPCB should take it up with @BLACKCAPS 👎🏼👎🏼👎🏼 #NZvsPAK https://t.co/sT2mxV7fog
— Farid Khan (@_FaridKhan) January 17, 2024
کچھ صارفین اس میوزک کو کھلاڑی کی توہین قرار دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کیساتھ معاملہ اٹھانے کا کہہ رہے ہیں اور کچھ صارف اسے بہترین انٹرٹینمنٹ قرار دیتے ہوئے اعظم خان کی بھاری جسامت کو ٹرول کر رہے ہیں ۔
ایک صارف نے لکھا کہ بگ شو انٹری میوزک ڈبلیو ڈبلیو ای دنیا کا بہترین میوزک ہے جو کہ باآسانی کیساتھ اعظم خان کیساتھ جوڑا جا سکتا ہے ۔