دبئی کی جیل میں نکاح کی تقریب اور قیدی باپ کی شرکت

دبئی کی جیل میں نکاح کی تقریب اور قیدی باپ کی شرکت

دبئی پولیس نے ایک قیدی باپ کی بیٹی کی خواہش پوری کرتے ہوئے اس کےنکاح کے انتظامات جیل میں کیے جانے کی اجازت دے دی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک لڑکی کی جانب سے دبئی پولیس کو بذریعہ خط درخواست کی گئی کہ میرا ا رشتہ طے ہوگیا ہے لیکن شادی جیسے اہم دن کے موقع پر کسی بھی لڑکی کیلئے باپ کی موجودگی انتہائی اہم ہے۔

لڑکی کی درخواست پر دبئی پولیس نے لڑکی کا نکاح قیدی باپ کے سامنے جیل میں کرنے کی اجازت دے دی، جیل میں نکاح کی اجازت دینے کے حوالے سے جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر مروان جلفر نے بتایا کہ درخواست ملنے پر محکمے نے لڑکی کی شادی کے لیے والد کے مالی اور جذباتی حالات کو دیکھتے ہوئے منظوری دی۔

لڑکی کے نکاح کی تقریب کیلئے محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے نکاح خواں شیخ احمد الشہی کو بھی مدعو کیا گیا۔دبئی پولیس نے جیل میں نکاح کی تقریب کا اہتمام کرکے نہ صرف اس لڑکی کی خواہش پوری کی۔

 بلکہ پولیس نے شادی پر لڑکی کا گھر فرنشڈ کرکے انہیں شادی کا تحفہ بھی دیاپولیس افسر کا کہنا تھاکہ یہ اقدام قیدیوں کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات میں سے ایک ہے۔











اشتہار


اشتہار