ریحام خان نے آصف زرداری کی تعریف کردی

Reham Khan praised Asif Zardari

 عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری کی شخصیت کی معترف نکلیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے۔

 جس میں ریحام خان ایک شادی کی تقریب کے دوران آصف زرداری سے ملاقات کر رہی ہیں۔ یہ دو روز قبل کراچی میں سرانجام پانے والی سابق وزیر فیصل واوڈا کی بیٹی کی شادی کی تقریب تھی۔

جس میں آصف زرداری ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سمیت کئی اہم اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔اس شادی میں تمام وزرائےاعلیٰ ، گورنر،مختلف قبائلی سردار سمیت دیگراہم شخصیات بھی شریک تھیں۔

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آصف زرداری کی آمد پر وہاں موجود افراد ان سے مصافحہ کررہے ہیں، اسی دوران ریحام نے بھی سابق صدر سے سامنا ہونے پر انہیں آداب کے انداز میں جُھک کر سلام کیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کو ری پوسٹ کرنے والی ریحام نے اس ویڈیو کیپشن میں لکھا کہ ، ’زرداری صاحب انتہائی شائستہ اور فطری طور پر خوشگوار مزاج کے مالک ہیں۔‘ ریحام کے مطابق اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں کہ بختاور، بلاول اور آصفہ اتنے خوبصورت آداب کے مالک ہیں۔




حوالہ

 

اشتہار


اشتہار