مسجد نبویؐ ریاض الجنہ میں آمد و رفت کے لیے نیا نظام

Un nuevo sistema de transporte en la Mezquita del Profeta, Riyadh Al-Jinnah

سعودی عرب میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انتظامیہ کی جانب سے ریاض الجنہ میں آمد ورفت کے حوالے سے آسانی پیدا کرنے کے لئے اور راہداریوں کا نیا نظام جاری کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتظامیہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ زائرین کو سال میں صرف ایک بار ریاض الجنہ کی زیارت کا پرمٹ دیا جائے گا۔

انتظامیہ کے مطابق ’نیا پرمٹ 365 دن گزرنے پر نسک یا توکلنا ایپس کے ذریعے حاصل کیا جاسکے گا۔‘واضح رہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انتظامیہ زائرین کو جملہ خدمات کی فراہمی اور زیارت و عبادت میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے حوالے سے موثر جامع حکمت عملی اختیار کررہی ہے۔

دوسری جانب مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 2023 کے دوران 280 ملین سے زیادہ زائرین نے مختلف سہولتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے روحانی ماحول میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتظامیہ کا کہنا ہے’نمازیوں کی آسانی کے لیے معیاری خدمات کی فراہمی اور راحت رسانی کے جملہ وسائل مہیا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ زائرین اطمینان و سکون کے ساتھ عبادت کرسکیں۔













اشتہار


اشتہار