پاکستان میں پہلے روزے کی ممکنہ تاریخ منظرعام پر آگئی

The possible date of the first fast in Pakistan has come to the fore

 پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ ماہرین فلکیات نے ممکنہ تاریخ بتا دی۔تفصیلات کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یکم رمضان المبارک 11 مارچ کو ہوگا، تاہم حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔ دنیا بھر کے مسلمان مارچ میں رمضان کا استقبال کریں گے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ 2024 سے رمضان سردیوں میں آتا رہے گا۔ تاہم ابتدائی دو سال تک رمضان کا آخری حصہ موسم بہار میں ہوگا، اس کے بعد 2031 تک رمضان المبارک موسم سرما میں ہوگا۔

 اور پھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں آئے گا۔ ماہرین نے فلکی حساب سے پاکستان، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔











اشتہار


اشتہار