اصل شہد کی پہچان کیسے کریں؟ آسان ترین طریقہ جانیے

How to identify real honey? Learn the easiest way

ردیوں کی آمد آمد ہے اور یوں تو ہر چیز میں ملاوٹ ہمارے ہاں عام ہو چکی ہے لیکن اصلی شہد تلاش کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے کہ مارکیٹ میں دستیاب زیادہ تر شہد جعلی ہی ہوتا ہے۔میل آن لائن نے اپنی ایک رپورٹ میں اصلی شہد کی شناخت کرنے کے کچھ طریقے بیان کیے ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں۔ 

اونچی ایڑی کے جوتے پہننے کے خطرناک نقصانات جانیں

سب سے پہلے شہد کی بوتل پر لگے لیبل کو چیک کریں، جس پر اجزائے ترکیبی درج ہوں۔ شہد بنانے والی کمپنی کی طرف سے ایمانداری کے ساتھ اجزائے ترکیبی کا اندراج قانونی اور اخلاقی طور پر لازم ہے۔ ان اجزاءمیں اگر additives یعنی ایسے مادے جو تیل میں اس لئے ملائے جاتے ہیں کہ اس میں کوئی غیرمعمولی خصوصیت پیدا ہو جائے، نہ ہو تو بے فکر ہو کر یہ شہد خرید لیں۔

 شہد کی بوتل کو الٹ رکھ دیں۔ اگر بوتل کے پیندے سے شہد دیر تک ایک تار بہتا رہے تو وہ اصلی ہو گا اور اگر بہت جلد تار ٹوٹ جائے اور قطرے بن کر گرنے لگے تو سمجھ لیں کہ اس میں ملاوٹ کی گئی ہے۔ ایک گلاس میں پانی لے کر شہد سے بھرا چمچ اس میں ڈال دیں، اگر شہد خالص ہوا تو یہ پانی میں حل نہیں ہوگا، اگر خالص نہ ہوا تو حل ہو جائے گا، کیوں کہ مارکیٹ میں ملنے والے اکثر شہد گڑ سے بنائے جا رہے ہیں۔ 

اس طریقہ کے ذریعے شہد کی جانچ کے لئے آپ کو ایک عدد لائٹر اور موم بتی درکار ہے۔ موم بتی میں موجود کاٹن کی بتی کو شہد میں بھگو کر ایک بار جھٹک دیں اور بعدازاں لائٹر سے اسے آگ لگانے کی کوشش کریں۔ اگر اس بتی میں آگ لگ گئی تو سمجھ لیں کہ یہ خالص شہد ہے۔

 شہد کے چند قطرے جذب کرنے والے کاغذ پر پر ٹپکا دیں، اگر یہ کاغذ قطروں کو جذب کرگیا تو اس کا مطلب ہے کہ یہ شہد خالص نہیں ہے۔ اگر آپ کے پاس جذب کرنے والا کاغذ نہیں ہے تو اس کے لئے آپ سفید کپڑا بھی استعمال کر سکتے، اس کپڑے پر شہد کے چند قطرے گرا کر تھوڑی دیر انہیں دھو لیں اگر تو کپڑے پر دھبے کا نشان رہ جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ شہد خالص نہیں ہے۔








اشتہار


اشتہار