پشاور میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی

Ban on use of social media by police officers and personnel in Peshawar

پشاور میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز پشاور کاشف آفتاب عباسی نے تمام پولیس افسران کو سوشل میڈیا پالیسی سے متعلق خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس افسران اور اہلکار مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کر رہے ہیں اس کے علاوہ مختلف غیر سرکاری واٹس ایپ گروپس کا بھی حصہ ہیں۔

دنیا کی سب سے بڑی ائیرلائن کے ساتھ فراڈ۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹی اور سنسنی خیز خبروں کو پھیلا کر پولیس کا مورال متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس سلسلے میں پولیس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور غیر سرکاری واٹس ایپ گروپس سے علیحدگی اختیار کریں۔ 

خط میں پولیس کے آئی ٹی ا سٹاف کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی نگرانی کی ذمہ داری تفویض کر دی گئی ہے۔پولیس افسران اور اہلکاروں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کوئی مواد شیئر نہ کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے۔

 کہ صرف پولیس ترجمان میڈیا کی مدد کرنے کا مجاز ہو گا، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پولیس افسران اور اہلکاروں کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے گی ،احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔








اشتہار


اشتہار