حکومتِ پاکستان نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے 149ویں یومِ پیدائش کے سلسلے میں 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 19 جنوری 2026 کو منظور کیے گئے سالانہ تعطیلات کے شیڈول کے تحت پیر، 9 نومبر کو سرکاری و نجی تعلیمی اداروں سمیت تمام وفاقی اور صوبائی دفاتر بند رہیں گے۔ اس فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے متعلقہ وزارتوں اور ماتحت اداروں کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
LOADING...
