سپریم کورٹ کی پہلی خاتون حج جسٹس عائشہ ملک نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

Justice Ayesha Malik, the first woman Hajj of the Supreme Court, won another important honor

دنیا میں قانون کی سب سے بڑے درسگاہ ہارورڈ اسکول آف لاء نے لاہور سے تعلق رکھنے والی سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ  اے ملک کو فارغ التحصیل بہترین طلبا کی فہرست میں نمایاں مقام دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہارورڈ اسکول آف لاء نے اپنے قیام کے 100 سال مکمل کرلیے ہیں اور ویب سائیٹ پر دنیا میں نمایاں مقام حاصل کرنے والوں کی تصاویر شائع کی ہیں۔

آج سندھی کلچر ڈے جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

ان ہی میں سے ایک سپریم کورٹ آف پاکستان کی جج جسٹس عائشہ اے ملک بھی ہیں جو 1999 میں ہاروڈ سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کرچکی ہیں ،لاہور ہائیکورٹ میں اپنے فیصلوں سے خبروں میں جگہ بنانے والی جسٹس عائشہ اے  ملک نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے،یہاں تک کہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت میں پہلی بار خاتون جج کی ذمہ داری سنبھالنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

 ماہرین قانون جسٹس عائشہ اے ملک کے عدالتی فیصلوں اور انصاف کا حصول ممکن بنانے کےلیے ان کی خدمات کے معترف ہیں، سابق سپریم کورٹ بار احسن بھون ، سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل حفیظ الرحمان چوہدری،اور
سابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر خالد رانجھا ، سابق  ایڈوکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد سمیت دیگر سنیر وکلاء نے 24نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس عائشہ اے ملک ،کی خدمات کو سراہا ۔

خواتین وکلا کے لیے جسٹس عائشہ  اے ملک مشعل راہ ہیں،ان کاکہنا ہے کہ ارادے بلند ہوں تو ستاروں پر کمند ڈالنا کچھ مشکل نہیں ،،جسٹس عائشہ اے ملک سپریم کورٹ کے اہم بینچز میں خدمات انجام دے رہی ہیں،،،2029 میں وہ ملک کی پہلی خاتون چیف جسٹس کی ذمہ داری سنبھالیں گی۔












اشتہار


اشتہار