پاکستانی کرکٹرز کیساتھ سڈنی ایئرپورٹ پر ناروا سلوک، ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوگئی

Maltreatment of Pakistani cricketers at Sydney Airport, video went viral on social media

پاکستانی کرکٹرز نے سڈنی ایئرپورٹ پہنچنے پر اپنا بھاری بھرکم سامان خود ٹرک میں لوڈ کروایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کپتان شان مسعود کی قیادت میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے گزشتہ روز سڈنی پہنچی۔

پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں نئی بھرتیاں 

ایئرپورٹ سے نکلنے کے بعد قومی کرکٹرز نے اپنا سامان خود ٹرک میں لوڈ کروایا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں محمد رضوان اور وسیم جونیئر سمیت دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت اپنا بھاری بھرکم سامان ٹرک میں لوڈ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے آسٹریلین کرکٹ بورڈ انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا۔








اشتہار


اشتہار