پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں نئی بھرتیاں کرنے پر غور

Consideration of making new recruitments in government schools across Punjab

صوبہ پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں ہیڈ ماسٹر خالی اسامیوں کی بھرتیوں پرغور کیا جا رہا ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق صوبہ پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں 2 ہزار 226 بھرتیاں کی جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ہانیہ عامر کی دبئی میں موج مستیاں، ویڈیو بھی سامنے آگئی

بھرتیوں میں ہیڈ ماسٹرز، سبجیکٹ سپشلسٹ اور سینئر سبجیکٹ سپشلسٹ کی اسامیاں شامل ہیں، سکولوں میں مذکوری بھرتیاں گریڈ 17 اور گریڈ18 میں کی جائیں گی، بھرتیاں سکولوں میں موجود خالی اسامیوں پر کی جائیں گی۔

محکمہ تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ 527ہیڈماسٹر، 1107 سبجیکٹ سپشلسٹ بھرتی کیےجائیں گے اور 592 سینئر سبجیکٹ سپشلسٹ بھی بھرتی کیے جائیں گے، مذکورہ بھرتیاں جلد پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائیں گی، بھرتیوں کیلئے سروس رولز 2014 میں ترمیم کا عمل جاری ہے۔








اشتہار


اشتہار