فون ہیک کر لیے جانے کا مسئلہ خاصا پریشان کن ہے، بیشتر اوقات ہمیں معلوم بھی نہیں ہوتا اور ہمارا فون ہیک کرلیا جاتا ہے۔اس سنگین نوعیت کے مسئلے سے بچنے یا اسے جانچنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عوامی آگہی سے ویڈیو اپ لوڈ کی گئی۔
سیکیورٹی خدشات کے باعث پیغام رسانی ایپ کو پلے اسٹور سے ہٹا دیا گیا
سیکیورٹی خدشات کے باعث پیغام رسانی ایپ کو پلے اسٹور سے ہٹا دیا گیا
ویڈیو میں ایک طریقہ بتایا گیا ہے، جس کی مدد سے موبائل صارفین اپنا فون باآسانی ہیک ہونے سے بچا سکتے ہیں۔
بیشتر اوقات ہمیں معلوم بھی نہیں ہوتا اور ہمارہ فون ہیک ہو رہا ہوتا ہے۔ اس سے بچنے یا اس کو جانچنے کے لئے وڈیو میں بتائے گئے طریقے سے اپنا فون جانچیں اور دوستوں کو بھی بتائیں۔ pic.twitter.com/yyu8RRTUjZ
— Yaseen Rind (@myaseenrind) November 26, 2023
سب سے پہلے کی پیڈ پر جاکر ٭#67 # ٹائپ کریں اور کال کردیں۔
فون اسکرین پر ایک کورس اسٹارٹ ہوگا جو آپ کو بتا دے گا کہ کون کون سی سروسز آپ کی فوروارڈڈ(Forwarded) ہیں۔
اگرآپ کی کوئی بھی سروسز فارورڈڈ ہوں گی تو ان کے او ٹی پیز وغیرہ اسکیمرز کے پاس جاسکتے ہیں۔کچھ بھی فارورڈڈ ہے تو اس کیلئے کی پیڈ میں جاکر #002# ٹائپ کرکے کال کیجئیے۔
تصدیق کیلئے آپ کے پاس ایک نوٹیفیکیشن بھی آجائے گا اورآپ اسکیم ہونے سے بچ جائیں گے۔