ویب براؤزر پر نظر آنے والے آئیکون کا مطلب کیا؟

What does the icon on the web browser mean?

اکثرایسا ہوتا ہے کہ بےشمارافرادکوان چیزوں کامطلب معلوم ہی نہیں ہوتاجووہ روزانہ دیکھتےہیں۔تفصیلات کےمطابق بہت سارےایسےلوگ موجود ہےجوکہ چیزیں استعمال توضرورکرتےہیں مگراُن کوان کےبارےمیں مکمل معلومات نہیں ہوتی حالانکہ وہ یہ چیزیں روزانہ کی بنیادپراستعمال کرتےہیں ۔

موبائل فونز سے متعلق اہم خبر آگئی۔

جی ہاں واقعی گوگل کروم ویب براؤزر استعمال کرنے والے بیشتر افراد کو معلوم ہی نہیں کہ یو آر ایل کے برابر میں موجود تالے کے آئیکون کا مطلب کیا ہوتا ہے۔
کارڈف میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ95 فیصد افراد کو معلوم ہی نہیں کہ گوگل کروم میں بنے تالے کے آئیکون کا مطلب کیا ہے اور چند فیصد کو ہی اس کی درست وجہ معلوم ہے۔

زیادہ تر افراد کے خیال میں اس آئیکون کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ براؤزر میں اوپن کی جانے والی ویب سائٹ محفوظ، قابل اعتماد یا مستند ہے۔مگر یہ خیال غلط ہے درحقیقت اس آئیکون سے بس یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کے کمپیوٹر سے بھیجے جانے والا ڈیٹا انکرپٹڈ ہے اور بس۔

محققین نے اس تحقیق میں18 سے86 سال کی عمر کے528 افراد کو شامل کرکے گوگل کروم براؤزر میں بنے تالے کے آئیکون کا مطلب پوچھا۔بیشتر افراد پراعتماد تھے کہ انہیں اس آئیکون کا مطلب معلوم ہے اور ان کا کہنا تھا کہ اس سے ویب سائٹ کے محفوظ ہونے کا اشارہ ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس آئیکون سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک ویب سائٹ محفوظ، وائرسز سے پاک اور قابل اعتماد ہے۔مگر ان سب کے جوابات غلط تھے اور چند افراد نے ہی اس آئیکون کی درست وضاحت کی۔

محققین کے مطابق کسی ویب یو آر ایل کے برابر میں تالے کے آئیکون سے واضح ہوتا ہے کہ ویب سائٹ سرور اور صارف کے کمپیوٹر کے درمیان کمیونیکیشن ایچ ٹی ٹی پی ایس سسٹم کے ذریعے انکرپٹڈ کی گئی ہے۔









اشتہار


اشتہار