حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کے امکانات ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے، پہلی سہہ ماہی کیلیے گردشی قرضوں کی حد اور مالیاتی خسارے پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کوئی ہم آہنگی نہیں ہے۔
گنے کےکاشتکاروں کیلئے اچھی خبر، فی من سرکاری قیمت میں اضافہ کی منظوری
گنے کےکاشتکاروں کیلئے اچھی خبر، فی من سرکاری قیمت میں اضافہ کی منظوری
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے جولائی میں کیے گئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو ناکافی قرار دینے کے بعد ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گردشی قرضے 155 ارب روپے تک رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا، لیکن اس وقت گردشی قرضے 292 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کا 417 ارب روپے کا پرائمری بجٹ سرپلس حاصل کرنے کا دعوی قبول نہیں کیا ہے، اب پرائمری بجٹ کے اعداد وشمار پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔