گنے کی سرکاری قیمت 425 روپے من کرنے کی منظوری دے دی گئیوزیراعلیٰ جسٹس باقر نے گنے کی کم از کم اجرت 425 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں گنے کی سرکاری قیمت پر نظر ثانی کیلئے ہونے والے اہم اجلاس میں چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم، ایڈووکیٹ جنرل سندھ حسن اکبر، سیکریٹری خزانہ کاظم جتوئی، سیکریٹری زراعت اعجاز شاہ، سیکریٹری خوراک ناصر عباس اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
گندم کی بوائی کے وقت کھاد مافیا کی سازش، قیمتوں میں بڑااضافہ۔
سیکرٹری زراعت اعجاز شاہ نے اجلاس میں بتایا کہ گنے کی کاشت کی فی ایکڑ لاگت 244984 روپے مقرر کی گئی ہے،ایک ایکڑ کی اوسط پیداوار 650 من یعنی 377 روپے فی 40 کلو گرام تصور کی گئی ہے۔ اس حساب سے گنے کی کاشت کے مجموعی اخراجات پر 12.7 فیصد منافع شمار کیا جائے تو اس کی قیمت فروخت 425 روپے قیمت ہونا چاہئے۔
نگراں وزیراعلیٰ نے گنے کی قیمت کے سوال پر تفصیل سے غور و خوض کے بعد محکمہ زراعت کی سفارشات کو تسلیم کرتے ہوئے گنے کی کم از کم قیمت 425 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کر دی کہ وہ سرکولیشن کے ذریع گنے کی فی من قیمت 425 روپے مقرر کرنے کی منظوری کابینہ سے کروا کر اس فیصلہ کا نوٹیفیکیشن جاری کروائیں۔