ترکش ایئرلائن کا 355 نئے ایئربس طیارے خریدنے کا فیصلہ

Turkish Airlines' decision to buy 355 new Airbus aircraft

 ترکیہ کی قومی ایئرلائن نے 355 نئے ایئربس طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکش ایئر لائنز نے ہفتے کے روز طیارے بنانے والی کمپنی ایئربس کے ساتھ 355 نئے طیاروں کے آرڈر سے متعلق بات چیت کی۔ 

دبئی ایئرشو میں ایمریٹس کی بڑی خریداری۔

استنبول میں ہونے والی ملاقات کے دوران، ترکش ایئرلائنز کے حکام نے 75 وائیڈ باڈی A350-900 اور 15 وائیڈ باڈی A350-1000 طیاروں کے علاوہ 250 نیرو باڈی A321neo طیارے اور پانچ A350F کارگو طیارے خریدنے پر تبادلہ خیال کیا۔

علاوہ ازیں 10 A350-900s طیاروں سے متعلق بھی بات چیت کی گئی، جن کے لیے شرائط پر ترکش ایئرلائن کے حکام اور ایئربس کمپنی میں پہلے ہی اتفاق ہو چکا ہے۔ اس طرح کے آرڈر کی اگر تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ صنعت کی تاریخ میں کسی ایک ایئر لائن کا سب سے بڑا آرڈر ہو گا۔

واضح رہے کہ رواں برس مئی میں ترکش ایئرلائن کے چیئرپرسن احمد بولات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی پرچم بردار ترکش ایئر لائنز جون میں کل 600 نئے طیاروں کا آرڈر دینے کے لیے تیار ہے جس کی ترسیل 10 سال تک جاری رہے گی۔

احمد بولات نے کہا تھا کہ اپریل کے آخر تک ترکش ایئرلائنز کا بیڑہ تقریباً 414 طیاروں پر مشتمل تھا جو کہ اس سال کے آخر تک بڑھ کر 425 ہو جائے گا اور 2033 تک بیڑے میں 810 طیاروں کا اضافہ ہو جائے گا۔







اشتہار


اشتہار