دبئی ایئرشو میں ایمریٹس کی بڑی خریداری۔

Emirates big buy at Dubai Airshow

 ایمریٹس ایئرلائن نے دبئی ایئر شو کے دوران 52 بلین ڈالرز کی خریداری کرتے ہوئے مزید بوئنگ 777 ایکس اور 787 وائیڈ باڈی طیاروں کا آرڈر دیا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق دنیا کی سب سے بہترین ایئرلائن ایمریٹس نے اپنے بیڑے کی ترقی کے لیے 95 مزید بوئنگ 777X جیٹ طیاروں اور بوئنگ 787 ڈریم لائنرز کا آرڈر دیا ہے اور اس آرڈر کی قیمت 52 بلین ڈالرز ہے۔

بڑی شدت کا زلزلہ۔

جس میں 55 بوئنگ 777X-9 اور 35 بوئنگ 777X-8 مشتمل ہیں، اس نئی ڈیل سے ایئر لائن کے کل 777X آرڈرز کی تعداد 205 طیاروں تک پہنچ چکی ہے اور ایئرلائن کو 2025ء میں پہلے 777X طیارے کی فراہمی متوقع ہے، اس کے علاوہ دبئی کی اس فضائی کمپنی نے اپنے موجودہ آرڈر میں مزید 5 بوئنگ 787 طیاروں کا بھی اضافہ کیا ہے۔

ایمریٹس ایئرلائن اینڈ گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو شیخ احمد بن سعید نے کہا ہے کہ پہلے دن سے ایمریٹس کا بزنس ماڈل جدید اور موثر وائیڈ باڈی والے طیاروں کو چلانا ہے جو بڑی تعداد میں مسافروں کو آرام اور محفوظ طریقے سے دبئی تک پہنچانے اور یہاں سے دنیا کے دیگر طویل فاصلوں تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور نئے آرڈر اسی حکمت عملی کی عکاسی کرتے ہیں۔

، یہ اضافی طیارے ایمریٹس کو مزید شہروں کو جوڑنے کے قابل بنائیں گے، دبئی کے اقتصادی ایجنڈے D33 کو سامنے رکھتے ہوئے اگلی دہائی میں دبئی کے غیرملکی تجارتی نقشے میں 400 شہروں کو شامل کریں گے، 2030ء کی دہائی کے اوائل تک ہم امید کرتے ہیں کہ ایمریٹس کا بیڑا 350 طیاروں کے قریب ہوگا، جو دبئی کو دنیا بھر کے مزید شہروں سے جوڑ دے گا۔

بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز اعلان کردہ وائیڈ باڈی طیاروں کی خریداری کیریئر کی کل آرڈر بک کو 295 طیاروں تک لے جاتے ہیں، ایمریٹس نے آرڈر کردہ اضافی 777X طیارے کو پاور کرنے کے لیے 202 GE9X انجنوں کے آرڈر کی بھی تصدیق کی ہے، جس سے اس کے کل GE9X انجن آرڈر 460 یونٹس ہوچکے ہیں

 اور ایمریٹس کی جانب سے طیاروں کا یہ آرڈر ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب عالمی ہوابازی کی صنعت کا کوویڈ 19 کے اثرات سے مستقل طور پر واپسی کا سلسلہ جاری ہے، بین الاقوامی ہوائی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے گزشتہ ہفتے رپورٹ کیا کہ عالمی مسافروں کی آمدورفت ستمبر میں وبائی مرض سے پہلے کی سطح کے 97.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔









اشتہار


اشتہار