معروف اداکارکی قسمت دوبارہ کھل گئی۔

The fate of the famous actor opened again.

 بالی وڈ اسٹار سنی دیول کی قسمت دوبارہ کھل گئی اور فلم ’غدر2‘ کی بلاک بسٹر کامیابی کے بعد نئی فلموں کی ڈیل ہو گئی۔اداکار نے بشن کمار کے ساتھ ’بارڈر2‘ کیلئے 50 کروڑ معاوضے میں ڈیل کی ہے اور اب ’رامائن‘ کیلئے بھی ڈیل فائنل ہونے والی ہے۔

معروف اداکار انتقال کر گئے 

 ہندو دیومالائی کہانی پر مشتمل فلم میں ہنومان دیوتا کے کردار کیلئے سنی دیول کی ڈیل 45 کروڑ میں فائنل ہوگئی ہے۔سنی دیول ’رامائن‘ میں ہنومان کا کردار ان سے عقیدت کی بنا پر کرنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے انہوں نے اپنے معاوضے میں رعایت بھی کی ہے۔

 سنی دیول کو اس وقت متعدد پروجیکٹ 75 کروڑ کے معاوضے میں آفر ہوئے ہیں اور ایک ساؤتھ انڈین ایکشن فلم کیلئے انہوں نے یہ فیس رکھی ہے۔سنی دیول چاہتے ہیں کہ وہ ’رامائن‘ پروجیکٹ کے دوران کوئی اور فلم نہیں کریں گے اور اس کردار کیلئے ان کو جسمانی طور پر تبدیلی  لانا ہوگی۔







اشتہار


اشتہار