خاتون کی بچے سمیت خودکشی کی کوشش ، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

Heartbreaking video of woman trying to commit suicide with her child goes viral

ایک انگلش مصرع  ہے کہ not all heroes wear capes   جس کا اردو مفہوم اس طرح ہے کہ ضرور ی نہیں کہ ہیروز  صرف یونیفارم میں ہی ہوں ، جسے ایک بس ڈرائیور نے عملی مثال پیش کر کے ثابت کر دیا ہے ۔ 

بھکاری آئی فون 15 لینے پہنچ گیا،دلچسپ ویڈیو وائرل

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو بچے سمیت  نہر میں خودکشی کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے ، لیکن ایسے میں  ایک مسافربس  قریب سے گزرتی ہے۔ 

  ڈرائیور نے موقعے کی نذاکت کو سمجھتے ہوئے  فورا بس کو روکا اور خاتون کو بچے سمیت نہر میں چھلانگ لگانے سے روک لیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کی جانب سے مذاحمت بھی کی گئی لیکن ڈرائیور نے جان مشکل میں ڈال کر  بچے اور خاتون کی جان بچائی ۔

 ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ڈرائیور کو خوب دعائیں دیں اور اس عمل کو انسانیت کی مثال قرار دے دیا ، ڈرائیور کے اس کام میں بس مسافروں نے بھی حصہ لیا ۔


   


حوالہ 

 

اشتہار


اشتہار