بھکاری آئی فون 15 لینے پہنچ گیا،دلچسپ ویڈیو وائرل

Beggar reaches to take iPhone 15, interesting video goes viral

 ایپل کمپنی کا  سمارٹ فون ، آئی فون سیریز  جو  آج کل ایک ٹرینڈ بن چکا ہے ، جس کو لینے کا ہر کوئی خواہشمند ہے،اس تناظر  میں ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ایک بھکاری آئی فون 15 سیریز کے پرو میکس  لینے کے لیے آیا،  نیو ماڈل فون  لینے کیلئے  بہت ہی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں ایک بھکاری آئی فون 15 سیریز کے پرو میکس  لینے کے لیے آیا۔ 

واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر

بھارتی میڈیا کے مطابق اس نوجوان کا تعلق بھارت سے ہے جس نے بھکاری بن کر آئی فون 15 پرومیکس لینے کے تجربے کو آزمایا،ویڈیو  انسٹاگرام پر وائرل ہورہی ہےجس میں نوجوان کو بھکاری بنے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس کے ہاتھ میں سکے سے بھرے دو تھیلے بھی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان دو دکانوں پر آئی فون لینے گیا لیکن اس کا پہناوا دیکھ کر دونوں دکانداروں کی جانب سے اسے دروازے سے ہی بھگا دیا گیا جبکہ بھکاری نے ایک اور دکان پر اپنی قسمت کو آزمایہ جہاں اسے آئی فون دینے کیلئے رضا مندی ظاہر کی گئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ تمام دکاندار مل کر بھکاری کے سکوں کو گن رہے ہیں جنہیں ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس ویڈیو کو نوجوان بھکاری کی جانب سے فلمایا گیا ہے جب کہ ویڈیو کے آخر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  بھکاری نے اپنے آئی فون سے تصویر بھی لی۔ 




حوالہ

اشتہار


اشتہار