خان کی جان کو شدید خطرہ ، سیکیورٹی بڑھانے کا حکم

Serious threat to Khan's life, order to increase security

 بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنی تازہ ترین فلم جوان کی ریلیز کے بعد مبینہ طور پر بھارتی پولیس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کی شکایت کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق   مہاراشٹر حکومت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ اداکار کی سیکیورٹی کو Y+ کیٹیگری تک بڑھایا جائے جبکہ ان کا دعویٰ تھا کہ شاہ رخ نے انہیں 5 اکتوبر کو تحریری شکایت بھیجی ہے۔ 

یہودی بھی فلسطین کے حق میں باہر نکل آئے۔

بالی ووڈ کے بادشاہ نے مبینہ طور پر حکام کو بتایا کہ گزشتہ سال پٹھان اور جوان کی ریلیز کے بعد جان سے مارنے کی دھمکیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔خبر رساں ایجنسی  نے اطلاع دی ہے کہ مہاراشٹر اسٹیٹ انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ (SID) نے تمام پولیس کمشنروں، ضلعی پولیس اور خصوصی تحفظ کے یونٹس (SPUs) کو ہدایت کی ہے کہ وہ "Y+ کو فوری طور پر حفاظتی اسکیل کے ساتھ فراہم کریں۔

" Y+ کیٹیگری میں 11 سیکیورٹی اہلکار، چھ کمانڈوز، چار پولیس اہلکار اور ایک ٹریفک کلیئرنس گاڑی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ان کے ممبئی کے گھر منت پر بھی پولیس اہلکار تعینات ہیں۔  یاد رہے کہاس سے پہلے  رواں سال کے شروع میں، دو افراد بیرونی دیوار کو توڑ کر منت کے احاطے میں داخل ہوئےتھے  جنہیں بعد میں سیکیورٹی گارڈز نے حراست میں لے لیاتھا ۔







اشتہار


اشتہار