پی آئی اے طیارے میں خرابی، وطن واپسی کا منتظر مسافر جدہ میں انتقال کرگیا۔

PIA flight malfunctioned, passenger waiting to return home died in Jeddah.

قومی ایئرلائن پی آئی اے کے طیارے میں خرابی کے باعث وطن واپسی کا منتظر مسافر جدہ میں ہی انتقال کرگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے طیارے میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد تمام مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا گیا جہاں ایک مسافر دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملا۔

مشہور ایئرلائن نے 18 نئے مقامات کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بتایا گیا ہے کہ جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 760 کی پاکستان روانگی کے وقت اس کے اے پی یونٹ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد پرواز کی روانگی منسوخ کرتے ہوئے 275 مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا، جہاں گوجرانوالہ کا رہائشی 31 سالہ نوجوان ذکیس احمد بھی دیگر مسافروں کے ہمراہ ہوٹل میں مقیم تھا کہ اچانک اسے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

ساتھی مسافروں سے معلوم ہوا ہے کہ مقامی پولیس نے عمرہ کی غرض سے سعودی عرب جانے والے نوجوان کی میت کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اپنی تحویل میں لے لیا۔ اسی حوالے سے قومی فضائی کمپنی کے ترجمان نے نوجوان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میت جدہ کے مقامی ہسپتال کے سرد خانے میں منتقل کردی گئی ہے۔

جہاں پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے بعد گوجرانوالہ کے نوجوان کی میت پاکستانی قونصل خانے کے حوالے کی جائے گی اور ممکنہ طور پر 2 سے 3 روز میں ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد نوجوان کی میت کو وطن واپس روانہ کردیا جائے گا۔

حال ہی میں سعودی دارالحکومت ریاض کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن پی آئی اے کو فیول دینے سے انکار کیا گیا، جس کے باعث ریاض سے اسلام آباد پی آئی اے کی پرواز 3 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی کیوں کہ سعودی دارالحکومت کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کو فیول دینے سے انکار کردیا گیا، پرواز کی روانگی میں تاخیر پر ریاض ایئرپورٹ پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔







اشتہار


اشتہار