شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر۔

Important news for ID card makers.

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر آ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں 10 جنرل پوسٹ آفس (جی پی اوز) میں شہریوں کو قومی شناختی کارڈز کے حوالے سے سہولیات فراہمی کے لیے کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں جہاں نادرا سہولیات کی فراہمی کے لیے نادرا سسٹم سے منسلک آلات نصب ہیں۔

مفت انٹرنیٹ فراہمی کااعلان۔

پوسٹ آفس کاؤنٹرز پر شناختی کارڈز کی تجدید، ازدواجی حیثیت کی تبدیلی سے استفادے کی سہولیات موجود ہیں جبکہ گمشدہ شناختی کارڈز کے متبادل کا اجراء کی سہولت بھی کاؤنٹرز پر موجود ہوگی۔

اس کے علاوہ شناختی کارڈز کی معیاد ختم ہونے کے ایک سال تک پوسٹ آفس سے تجدید کرائی جا سکتی ہے اور گھر کے پتے کی تبدیلی، دستخط اور تصویر میں ترمیم بھی کرائی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان پوسٹ آفس پر کاؤنٹرز قیام کا نادرا سے معاہدہ 10 سال کے لیے ہے۔








اشتہار


اشتہار