غیرملکی سیاحوں کیلئےمفت انٹرنیٹ فراہمی کااعلان

Announcement of free internet provision for foreign tourists

ایران نےغیرملکی سیاحوں کیلئےمفت انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کااعلان کردیا۔ذرائع کےمطابق ایرانی حکومت پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو انٹرنیٹ کی فراہمی پر کئی طرح کی قدغنیں لگاتی ہے تاہم ایرانی وزارت ثقافتی ورثہ کے اعلیٰ عہدیدار علی اصغر شلبافیان کا کہنا ہے کہ ایران میں غیرملکیوں کو ’اَن سنسرڈ‘ انٹرنیٹ مہیا کیا جائے گا۔

      خبردار؛ واٹس ایپ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت نے ایک ترجیحی منصوبہ بندی تیار کی ہے، جس کے پہلے مرحلے میں منظور شدہ ٹریول ایجنسیوں کو غیرملکیوں کیلئے ایسے سم کارڈز دیئے گئے ہیں جن کے ذریعے انہیں انٹرنیٹ کی ’اَن سنسرڈ‘ فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ 

 رپورٹ کے مطابق ایرانی شہریوں کیلئے حکومت کی طرف سے متعدد سوشل میڈیا ایپلی کیشنز اورہزاروں غیرملکی ویب سائٹس بند کر رکھی ہیں۔ ان خصوصی اَن فلٹرڈ سم کارڈز پر انٹرنیٹ کے ذریعے غیرملکیوں کو ان تمام ایپلی کیشنز اور ویب سائٹس تک رسائی حاصل ہو گی، جن پر ایران میں پابندی ہے۔ 

رپورٹ کےمطابق ایران کی طرف سے غیرملکی سیاحوں کو کسی طرح کی نگرانی اور پابندی سے آزاد انٹرنیٹ کی فراہمی کی تصدیق کی ہے۔








اشتہار


اشتہار