سنی دیول والدکوعلاج کیلئےامریکالےگئے۔

Sunny Deol took his father to America for treatment.

بالی ووڈ اداکار سنی دیول فلم غدر 2 کی کامیابی کے بعد والد اور لیجنڈ اداکار دھرمیندر کی صحت پر توجہ دینے لگے ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنی دیول والد دھرمیندر کو علاج کیلئے امریکا لے گئے ہیں، جہاں وہ تقریباً20 دن قیام کریں گے۔

حریم شاہ نےاب کس کی ویڈیولیک کرنے کا اعلان کردیا؟

رپورٹ کے مطابق دھرمیندر87 برس کے ہوگئے ہیں، انہیں صحت سے متعلق متعدد مسائل کا سامنا ہے، اسی لیے سنی دیول نے انہیں امریکا لے جانے کا فیصلہ کیا۔

اداکار نے فیصلہ کیا ہے وہ امریکا میں20  دن قیام کے دوران اپنے والد کی دیکھ بھال کریں گے، اس لیے کسی کو بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔سنی دیول کی فلم غدر نے باکس آفس پر500 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔ فلم 11 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنی تھی۔






اشتہار


اشتہار