بیوی کو مار پیٹ اور برہنہ کرکے گاؤں میں پھرانے والا شوہر گرفتار

The husband who beat his wife and took her naked to the village was arrested

ئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست راجستھان میں بیوی کو مارپیٹ کے بعد برہنہ کرکے پریڈ کرانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پرتاب گڑھ کے علاقے میں شوہر نے اپنی چار ماہ کی حاملہ بیوی کے ساتھ ظلم و زیادتی کی۔

لائیو رپورٹنگ کے دوران خاتون صحافی کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 31 اگست کی شام کو پیش آیا جس میں شوہر اور سسرال والوں نے بیوی کے پڑوسی سے ناجائز تعلقات ہونے کے شبہ پر خاتون کو مارا پیٹا اور اسے برہنہ کیا ، اسی حالت میں خاتون کی گاؤں میں پریڈ بھی کروائی، خاتون کے شوہر نے اس سارے منظر کو کیمرے سے عکس بند کیا۔

پولیس کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آئی اور شوہر کانا مینا سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا ، مزید 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش بھی کی جارہی ہے۔پولیس نے عوام سے خاتون کی ویڈیو کو کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔







اشتہار


اشتہار