دبئی پولیس کا قیدی کیلئے خوشگوار سرپرائز

Dubai Police has a pleasant surprise for the prisoner

 دبئی پولیس نے قیدی کو خوشگوار سرپرائز دیتے ہوئے سالگرہ کے موقع پر 6 سال بعد اس کی بیٹی سے ملاقات کروادی۔ خلیجی اخبار الامارات الیوم کے مطابق متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے سینٹرل جیل میں قید باپ سے اس کی بیٹی کی ملاقات کروائی ہے۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کا موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

 جن کو ملے ہوئے 6 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا تھاسینٹرل جیل کے قائم مقام ڈائریکٹر عبداللہ الاھلی نے بتایا کہ قیدی کو پہلے سے یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ ملاقات کس سے کرائی جانے والی ہے، اس لیے سینٹرل جیل میں باپ اپنی بیٹی کو سامنے دیکھ کر حیرت زدہ رہ گیا۔

اس حوالے سے محکمہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر مروان جلفار نے بتایا کہ دبئی پولیس سے ایک لڑکی نے متحدہ عرب امارات پہنچنے کے بعد رابطہ کیا اور درخواست کی کہ اس کی سالگرہ کے موقع پر والد سے ملاقات کا موقع دیا جائے کیوں کہ 6 برس سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے کہ اس کی اپنے والد سے ملاقات نہیں ہوئی، میرے والد 6 سال پہلے وطن سے روزگار کی تلاش میں نکلے مگر مالی مسائل میں الجھنے کے باعث واپس نہ آسکے۔

دبئی پولیس کا قیدی کیلئے خوشگوار سرپرائز

دبئی کے محکمہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ کورونا کے بعد قیدیوں سے اہل خانہ کی ملاقاتوں کا سلسلہ بند کردیا گیا، صرف ویڈیو کال پر رابطے کی سہولت دی گئی، کوشش یہ رہی کہ قیدیوں کو ان کے اہل خانہ سے قانون کے دائرے میں ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے۔

 کیوں کہ محکمہ جیل خانہ جات قانونی پابندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انسانی پہلوؤں کو اپنی ذمہ داری کا حصہ سمجھتا ہے، انسانی تقاضے پورے کرنے کے باعث قیدی کی صحت بہتر رہتی ہے اور اسے آئندہ کی زندگی درست طریقے سے گزارنے میں مدد ملتی ہے۔







اشتہار


اشتہار