آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کا موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

How will the country's weather be during the next 24 hours? Meteorological department has predicted

پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں شملہ پہاڑی، ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو، ساندہ، اسلام پورہ، اچھرہ اور کینال کے اطراف میں بادل برسے، فیروز پور روڈ، کلمہ چوک، چونگی امر سدھو اور کاہنہ کے گردونواح میں بھی بارش سے موسم حسین ہوگیا جس کے بعد گرمی کے ستائے لاہوریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

سیمنٹ کی قیمت بڑا اضافہ۔

ادھر پنجاب کے مختلف شہروں نارووال اور فیصل آباد میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا، فیصل آباد شہر اور گردونواح میں بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواں کا سلسلہ جاری رہا، آسمان کو گہرے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لیے رکھا ۔

ضلع چنیوٹ میں تیز بارش سے بیشتر علاقے پانی میں ڈوب گئے جبکہ سیوریج لائنیں بند ہونے سے صورتحال مزید ابتر ہوگئی، شرقپور شریف، حویلی لکھا، ساہیوال اور رائے ونڈ میں بھی بارش ہوئی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے لاہور میں دن بھر وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔سندھ میں میر پور خاص اور تھرپارکر میں مختلف مقامات پر بارش ہوئی اور کرک سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی بادل برسے۔

محکمہ موسمیات سندھ کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کراچی، حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ، تھر پارکر، مٹھی، عمر کوٹ، میرپور خاص، ٹھٹہ، بدین، سجاول میں بھی بارش کا امکان ہے۔






اشتہار


اشتہار